مختلف علاقوں سے 2 نومولود بچوں کی نعشیں برآمد
لاہور(نامہ نگار )شہر کے مختلف علاقوں سے 2 نومولود بچوں کی نعشیں ملی ہیں۔بتایا جاتاہے کہ کینال روڈ پر ہربنس پورہ پل کے قریب نومولود بچے کی نعش دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔علاوہ ازیں بیدیاں روڈ پرشاپنگ بیگ میں سے نومولود بچے کی نعش ملی ہے ۔