19 لاکھ کے چیکس ڈس آنر کیس ‘تفتیشی افسر 22 جولائی کو ریکارڈ سمیت طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 19 لاکھ روپے کے چیکس ڈس آنر کے ملزم کی درخواست پر تفتیشی افسر کو 22 جولائی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے بھٹہ چوک کے عاطف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ مدعی کریم خان کے ساتھ کاروباری شراکت کے باعث سولہ لاکھ روپے کا لین دین کیا مختلف اوقات میں ادائیگی کیلئے کریم خان کو چار چیک دئیے بعد میں چار چیکوں کی جگہ سولہ لاکھ روپے کا ایک چیک دیا۔ سولہ لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ ماڈل ٹائون میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ کریم خان نے بدنیتی سے پھر پرانے تین لاکھ روپے کے چیک کا مقدمہ درج کرادیا ۔