لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے ارکان کی کھلی کچہری ‘ شہریوں کے مسائل سنے
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے ارکان سعدیہ سہیل رانا اور عامر قریشی نے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر کھلی کچہری لگائی‘ شہریوں کے مسائل سنے اور ان پر موقع پر ہی احکاما ت جاری کئے۔انہوں نے شہریوں کی طرف سے تحریری طور پر جمع کرائی جانے والی شکایات بھی وصول کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا اوّلین ترجیح ہے۔اس موقع پرڈائریکٹر خواجہ جاوید اسلم صحاف‘معظم رشید ‘خرم یعقوب ‘ اسد اللہ چیمہ، سبطین رضا قریشی اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔