صوبہ بھر میں ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق ‘757زخمی
لاہور(نامہ نگار) صوبہ بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 687 ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق جبکہ 757افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک حادثات286ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور16مسافر367 اور 115 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ لاہور 136 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 85 حادثات میں 98 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان61 حادثات میں62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔