عظیم پورہ جیم خانہ شیخ عبدالغفور میموریل کر کٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) ینگ پاک فلیگ سی سی کے زیرِ اہتمام فرسٹ شیخ عبدالغفور کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کا آغاز عظیم پورہ جیم خانہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی پاک اسٹارز سی سی کو دل چسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست ،میچ کی نمایاں بات غلام محی الدین کا شاندار آل رائونڈ کھیل،ناصر خان،عبدالشکور،ندیم شاد اور محمد یحی کا عمدہ کھیل تھا، معراج کر کٹ گرائونڈ پر ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے عظیم پورہ جیم خانہ نے مقررہ 20اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 180رنز کا ٹارگٹ دیا، پاک اسٹار کی جانب سے اسپنر عبدالرحمن نے دو وکٹیں،فضیل حسین اور عبدالشکور نے 1,1وکٹ حاصل کی،جواب میں پاک اسٹار سی سی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات وکٹوں کے نقصان پر179رنز بناسکی۔