ملک میں سودی معاشی نظام اللہ اور سولؐ کے ساتھ جنگ ہے:ذکراللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں سودی معاشی نظام اللہ اور سولؐ کیساتھ جنگ ہے۔حکومت اپنا خسارا پور کرنے کیلئے عوام پر مزید سود کی لعنت کا بوجھ ڈال رہی ہے ۔ شرح سود 13.25 فیصد ہونیکا مطلب ملک میں مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا اور ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود بڑھنے سے سب سے زیادہ نقصان خود حکومت کو برداشت کرنا پڑیگا کیونکہ حکومت اپنے خسارے کو پورا کرنے کیلئے بینکوں سے قرض لے رہی ہے اور زیادہ شرح سود سے حکومت کو سود کی ادائیگی کی مد میں اضافی سینکڑوں سو ارب روپے ادا کرنا پڑیں گے جس سے ملکی معیشت بہتر ہونے کی بجائے مزید تنزلی کا شکار ہوگی۔