اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس میں پاکستانی موقف کی توثیق کی ہے۔انہوں نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاسوس کی بریت، رہائی اور واپسی کیلئے بھارتی درخواست مسترد ہونا پاکستان کی کامیابی ہے۔ادھر آبی وسائل کے وزیر فیصل واوڈا اور سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے بھی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو سراہا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024