صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتان خان، الزام خان اور جھوٹے نیازی نے پانچ سال میں کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹا شخص وزیراعظم نہیں بن سکتا،جنوبی پنجاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے 25جولائی کو ہر طرف شیر کی دھاڑ اور مخالفین کی چیخیں ہوں گی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ن لیگ کو کامیاب کریں گی بلے اور تیر کو ہرانا ہے شیر کو جتوانا ہے آج نیازی کے جلسوں کی کرسیاں اسکے دماغ کی طرح خالی ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے سب کو چھٹی اور لاڈلے کو کھلی چُھوٹ جنوبی پنجاب میں ن لیگ نے بے شمار ترقیاتی کام کروائے راجن پور میں سیلاب کے دوران بحالی کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا راجن پور روجھان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کام عوام کے سامنے ہیں ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس آئے ہیں جبکہ الزام خان الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہ کر سکے الزام خان نے نے ہماری میٹرو بس کی مخالفت کی اور کہا کہ میں کے پی کے میں ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائوں گا مگر کچھ نہ کر سکا اور بالآخر میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے نے میٹرو بنانے کے لیے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا آج کل الزام خان کے جلسوں کی کرسیاں اس کے دماغ کی طرح خالی ہیں ہم نے نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کی اور ہزاروں میگاواٹ بجلی بنائی مگر الزام خان ایک میگاواٹ بجلی بھی نہ دے سکا ہم نے مظفر گڑھ میں 250بستروں پر مشتمل طیب اردوان ہسپتال بنایا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پیدائشی لوٹے ہیں شہباز شریف نے کہا کہ جب میں تقریریں کرتا ہوں میڈیا مجھے بلیک آئوٹ کرتا ہے مگر اس کی پرواہ نہیں میں عوام کو بے خبر نہیں رکھ سکتا عوام نے بلے ، تیر اور جیپ کے نشان والوں کو ہرانا ہے لاہور میں ڈینگی آیا تو بہتان خان نے مجھے ڈینگی برادران کہا پشاور میں ڈینگی آیا تو خود پہاڑ پر چڑھ کر بیٹھ گیا پنجاب کی حکومت اور پی ٹی آئی ایک ہی بات ہے سب کی چھٹی اور لاڈلے کو کھلی چھٹی ہے ایسا نہیں ہوا میں پوچھتا ہوں جس نے صوبے کے لیے کچھ بھی نہ کیا ہو کیا ایسا آدمی وزیر اعظم ہو سکتا ہے ایسا شخص جو دن رات جھوٹ بولے وہ کیا انصاف کرے گا شہباز شریف نے عوام سے کہا کہ میں آپ کے بچوں کا بھی خادم ہوں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوعظیم خدمات کرنے پر سزا دی جا رہی ہے جیل میں پہلی رات نواز شریف کو فرش پر سُلایا گیا 3بار کے وزیر اعظم کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے شہباز شریف نے کہا کہ میں نے عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے اگر خدمت کرنا گناہ ہے تو میں یہ گناہ کرتا رہوں گا جب میں کراچی، لاہور ، پشاور یا کوئٹہ جاتا ہوں تو کہتا ہوں اگر اللہ نے موقع دیا تو ان شہروں کو لاہور بنا دوں گا نیازی خان جھوٹے خان کیا آپ یہ کہیں گے کہ میں لاہور کو پشاور بنا دوں گا کیا دن رات جھوٹ بولنے والے کو آپ نے وزیراعظم بنانا ہے اگر اچھے لوگ ہمیں چھوڑ گئے ہیں تو ان کے لیے دعا ہے کہ اللہ ان پر فضل و کرم کرے اور ان کی عزت کرے اور جو جدی پُشتی لوٹے تھے ان کو مسترد کرو اور صرف اور صرف ن لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائواگر26جولائی کا سورج ن لیگ کا ہوا تو میں آپ کو گواہ بنا کر کہتاہوں کہ میں اس ملک کو قائد کا پاکستان بنانے کے لیے جان لڑا دوں گا لاکھوں بیروزگاروں کو روزگار ملے گا تحصیلوں میں نئے ہسپتال بنائوں گا اور پاکستان کو طیب اردوان کا ترکی اور مہاتیر محمد کا ملیشیاء بنانے کے لیے جان کی بازی لگائوں گا اور ہندوستان کو پیچھے چھوڑنے کے لیے دن رات کام کروں گااللہ نے موقع دیا تو پہلی ہی فرصت میں روجھان آئوں گا اور یونیورسٹی کی بنیاد رکھوں گا دانش سکول بھی بنا کر دوں گا 50پرائمری سکول بنا کر دوں گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38