ڈالر کی قدر میں اضافے کو جواز بنا کر سونے کی قیمتیں بڑھا دی گئیں
کراچی (این این آئی)روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں اضافے کو جواز بنا کر سونے کی قیمتیں تیزی سے بڑھا دی گئیں۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 850 اور729روپے کا ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59 ہزار 650 اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 140روپے ہوگئی۔