سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈیموں کے لیے عطیات
کراچی (کامرس رپورٹر) بینک دولت پاکستان نے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیموں کے لیے دیے گئے عطیات کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر پیش کردی ہیں۔ یہ تفصیلات6جولائی 2018ء کے بعد سے تاریخ وار ہیں اور انہیں بلحاظ ڈونر اور بلحاظ بینک ترتیب دیا گیا ہے۔ اب ڈونر خواتین و حضرات ’’سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کے فنڈ اکائونٹ‘‘ میں دیے گئے اپنے عطیات اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر اس لنک پر چیک کر سکتے ہیں http://www.sbp. org. pk/notifications/ FD/ DamFund/DamFund.htm. ویب سائٹ پر تفصیلات چونکہ تاریخ وار دستیاب ہیں اس لیے ڈونر اپنے عطیے کی تاریخ پر جا کر اپنی رقم چیک کر سکتا ہے۔ تاہم جو عطیات متبادل ڈیلیوری چینلز (اے ڈی سی) مثلاً اے ٹی ایم، انٹربینک فنڈ ٹرانسفر وغیرہ کے ذریعے بھجوائے گئے ہیں، انہیں بحیثیت مجموعی بینکوں کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے اس لیے ایسے عطیات کو اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر ڈونر کے لحاظ سے نہیں بلکہ بینک کے لحاظ سے دکھایا گیا ہے۔