ایف پی سی سی آئی کے چھٹے اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب جمعہ کو ہوگی
کراچی (کامرس رپورٹر)وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان(ایف پی سی سی آئی)کے چھٹے اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب 20جولائی کو گورنر ہائوس کراچی میں ہوگی۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ممنون حسین ہونگے۔تقریب میں انرجی، بینکنگ، الیکٹریکل ، پیٹرولیم ، گیس اور پاور جنریشن، لیزنگ،مضاربہ،فنانشل سروسز اینڈ کیپٹل مارکیٹ،پروموشن پاکستانیز انڈسٹری،ایکسپورٹ، ایجوکیشن ،ٹیکنیکل اورووکیشنل ایجوکیشن ، انویسٹمنٹ اور دیگر شعبوں میں نمایاں شخصیات کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔