پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کے بادل چھٹ گئے‘ انڈیکس میں 267 پوائنٹس‘ سرمایہ میں 83 ارب روپے اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 267.21پوائنٹس کے اضافے سے 39932.98 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں83ارب54 کروڑ15 لاکھ 15 ہزار879روپے کا اضافہ ہوا تاہم تجارتی حجم میں6کروڑ46 لاکھ63 ہزار 458 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میں55 لاکھ6ہزار820 حصص کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ روز کی مندی کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس267.21 پوائنٹس کے اضافے سے 39700اور 39800کی بالائی نفسیائی حدیں عبور کرتے ہوئے 39932.98 پوائنٹس پربندہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 91 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت520روپے کے اضافے سے10920روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر14کروڑ 19 لاکھ 73 ہزار 390 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم6 ارب2کروڑ 9 لاکھ 86 ہزار 818 روپے رہا۔مارکیٹ کیپیٹل81 کھرب 91ارب51کروڑ26لاکھ38ہزار 565روپے سے بڑھ کر 82 کھرب 75ارب5کروڑ 41لاکھ 54 ہزار 444 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ4 کروڑ35 لاکھ 80 ہزار 900حصص کا کاروبار ہوا۔