سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کمی سے 59500،دس گرام سونے کی قیمت 129روپے کمی سے 51011 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 780 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔