روپے کی قدر میں کمی کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں ‘ ہارون خواجہ
لاہور(این این آئی) پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئرمین اور این اے130 و پی پی159سے امیدوار ہارون خواجہ نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں جس کے موجود ہ معاشی حالات اور عوام کی زندگی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،ان حالات میںغیر ملکی قرضوں میں اضافے اور مہنگائی کے طوفان کو روکا نہیں جا سکتا اور اگر قومی معیشت مستحکم نہ ہوئی تو کوئی بھی حکومت کامیاب نہیں ہو سکے گی۔