اسلام آباد چیمبر کے وفد نے جدہ میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کا دورہ کیا
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک تین رکنی وفد نے چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک کی قیادت میںسعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان کے کونصلیٹ جنرل کا دورہ کیا اور قائم مقام کونسل جنرل شائق احمد بھٹو سے ملاقات کی۔ وفد میں محمد فہیم خان اور محمد اشفاق چھٹہ بھی شامل تھے۔ شائق احمد بھٹو نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے کیلئے سعودی عرب کا دورہ کرنے پر وفد کی کوششوں کو سراہا۔