ٹیکس ایمنسٹی غیر ظاہر شدہ اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کا بہترین راستہ ہے، ممبر ایف بی آر
اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ممبر ٹیکس پیئر آڈٹ نوشین جاوید امجد نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ٹیکس ایمنیسٹی غیر ظاہر شدہ ملکی و غیر ملکی اثاثوں اور رقومات کو ڈیکلیئر کرنے کا نادر موقع ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔انہوں نے اس امر کا اظہار پشاور میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ایف بی آر اور ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے مشترکہ طور پر کیا جس میں سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان ، ٹیکس بار ایسوسی ایشن آف پشاوراور دیگر تاجر تنظیموں کے عہدہ داران ا ور ارکان سے بات کرتے ہوئے کیا۔