نوز شریف کی حاضری سے کیوں گریز کیا جارہا ہے‘ سینیٹر پرویز رشید
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوز شریف کی حاضری سے کیوں گریز کیا جارہا ہے‘ ہمیں یقین ہے جس تیز رفتاری سے نواز شریف کی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی تیز رفتاری سے اپیل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا‘ فکر ہے جس رہنما کو دیکھنے کے لئے لوگ کھڑے رہتے تھے انہیں پوشیدہ کیوں رکھا جارہا ہے‘ 2013 سے 2018 تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی ہے مجھے یہ بتایا جائے کس سیاسی رہنما پر ہم نے اس طرح کا مقدمہ چلایا ہے۔ پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اپنی بیگم کی عیادت کے لئے ایک دن کی اجازت نہیں دی جاتی تھی آج مقدمے کی سماعت میں نواز شریف کو پیش نہیں کیا گیا۔ آج یہ اصول کیوں ہے آج ہماری آنکھیں دیکھ رہی ہیں اور سوال پوچھ رہی ہیں کہ یہ فرق کیوں ہے۔ کیوں نواز شریف کو قانونی حق نہیں دیا جارہا کہ وہ سماعت کے دوران موجود ہوں۔ نواز شریف کی حاضری سے کیوں گریز کیا جارہا ہے ہم سماعت سننا چاہتے ہیں اور آئے ہوئے ہیں۔