سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان‘ 100 انڈیکس 267 پوائنٹس کے اضافے سے 39932 پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس267.21پوائنٹس کے اضافے سے 39932.98 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں83ارب54 کروڑ15 لاکھ15ہزار879روپے کا اضافہ ہوا تاہم تجارتی حجم میں6کروڑ46 لاکھ63 ہزار458 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میں55 لاکھ6ہزار820 حصص کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ روز کی مندی کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس267.21 پوائنٹس کے اضافے سے 39700اور 39800کی بالائی نفسیائی حدیں عبور کرتے ہوئے39932.98 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں128.47پوائنٹس کی تیزی سے 19660.41پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں298.01پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں423.64پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس39.76پوائنٹس کے اضافے سے 15531.33پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس170.51 پوائنٹس کی مندی سے19377.35پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس189.91پوائنٹس کے اضافے سے 19666.34پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔