7500اور25ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کوہوگی
لاہور( این این آئی)7500اور25ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کوہو گی ۔ 7500کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کاایک،دوسرے انعام میں 50لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں9300کے 1696انعامات ہیں۔ 25ہزار مالیت کا پہلا انعام 5کروڑ کاایک، دوسر ے انعام میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 3لاکھ12ہزار روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔