پیداواری مقابلہ برائے کپاس2018-19 کاشتکاروں کیلئے کروڑوں روپے کی زرعی مشینری کے انعامات
لاہور (پ ر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہحکومت پنجاب کی طرف سے پیداواری مقابلہ برائے کپاس2018-19کے تحت کاشتکاروں کیلئے کروڑوںروپے زرعی مشینری کے انعامات دئیے جا رہے ہیں۔ سکیم کے مطابق بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان، لودھراں، خانیوال، وہاڑی، ملتان، مظفرگڑھ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، میانوالی، لیہ، بھکراور جھنگ کے کاشتکار اس کیلئے درخواست جمع کروا سکیں گے۔