ایک ہفتہ میں پانی کے ذخائر میں 9 لاکھ ایکڑ فٹ اضافہ ہوا:ارسا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ارسا نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں پانی کے ذخیرے میں 9 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ اضافہ ہوا ہے۔ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ17 لاکھ67 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔ گیارہ جولائی کو ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 7 لاکھ 97 ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 7 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ایک ہفتہ قبل تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 23 ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخریہ 9 لاکھ29 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ایک ہفتہ قبل منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ7 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ98ہزار ایکڑ فٹ ہے۔