کپاس کی برآمد میں اضافہ کیا جائے: خالد وسیم
لاہور (پ ر) اس سال کپاس کی پیداوار اچھی ہونے کا قوی امکان ہے لہذا برآمد کنندگان عالمی منڈی کے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کپاس کی برآمد میں اضافہ کریں اور اس کا فائدہ کاشتکاروں کو پہنچائیں۔ یہ بات محمد خالد وسیم صدر نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن نے کپاس کی پیداوار کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔