چار صوبائی نشستوں پر پولنگ عام انتخابات کے بعد ہو گی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر انتخابی عمل روکدیا ہے۔ ان حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے ایک ایک صوبائی اسمبلی کے حلقے پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابی عمل روکا گیا ہے، خیبر پختونخوا سے پی کے 78، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 ، پنجاب اسمبلی کے پی پی 87 اور سندھ اسمبلی کے پی ایس 87 پر انتخابی عمل روکا گیا ہے۔ چاروں حلقوں پر انتخاب عام انتخابات کے بعد ہوگا۔