7سال تربیت حاصل کی‘ وائلن بجانا مشکل فن محنت سے آسان کیا جاسکتا ہے:ندیم امرت
لاہور (کلچرل رپورٹر) وائنلسٹ ندیم امرت نے کہا ہے کہ وائلن بجانے کا شوق مجھے بچپن سے تھا۔ میرے والد بھی وائلن نواز تھے۔ گھر میں ایسا ماحول تھا۔ میں نے اپنے والد سے متاثر ہو کر انہیں سے وائلن بجانے کی تربیت حاصل کی۔ بعد میں پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور وائلنسٹ اکرم فاروقی سے 7 سال تک تربیت حاصل کی۔ ایک ملاقات میں ندیم امرت نے بتایا کہ وائلن بجانا ایک مشکل فن ہے۔ اس فن میں بہت کم لوگ آگے آئے لیکن محنت اور لگن سے ہر مشکل آسان کی جا سکتی ہے۔ میں اس وقت 2 نجی چینلز پر پروگرام کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں میں بچوں کو بھی وائلن بجانے کی تربیت دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں وائلن بجانے کے شعبہ میں خدمات سرانجام دے کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔