سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سید ابو محمد عاکف سیکرٹری پاکستان ٹینس فیڈریشن نامزد
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) وفاقی حکومت کے سیکر ٹری کیبنٹ ڈویژن سید ابو محمد عاکف وفاقی حکومت کی اہم ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے آنریری سیکر ٹری کے فرائض بھی انجام دیں گے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ انہیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بے حد مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ سابق سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ سید ابو محمد عاکف جو ان دنوں وفاقی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اپنے فرائض انجام دے رہے ہیںنے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری بننے کی درخواست قبول کر لی ہے۔