آتشبازی چلانے پر شیخ رشید سمیت 23 افراد کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی(صباح نیوز) آتشبازی کرنے کے نتیجے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت 23افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا جب کہ مقدمے میں دیگر 15 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ این اے 60 اور این اے 62 کی یونین کونسل 40 میں آتشبازی پر درج کیا گیا جب کہ پولیس افسر محمد یعقوب کی مدعیت میں زیر دفعات 285 اور 286 کے تحت درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آتشبازی کرنے پر پابندی عائد کی گئی تاہم اس کے باوجود ملزمان نے تلواڑاں بازار میں آتشبازی کے مرتکب قرار پائے۔