وفاقی کابینہ کااجلاس آج ، نواز شریف کے جیل ٹرائل کاحکم واپس لئے جانے کا امکان
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے دن طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان پر غور ہو گا۔ دیامر مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ بنکنگ کورٹ لاہور کے جج کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے اداروں اے ایم ایل اور سی ٹی ایف کی ادارہ جاتی سٹرکچرنگ زیرغور آئے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش پر غور کیا جائے گا۔ نواز شریف کے خلاف مقدمات اوپن کورٹ میں سماعت کا معاملہ زیرغور آئے گا۔ کابینہ 13 جولائی کے جیل ٹرائل کا حکم واپس لے سکتی ہے۔