الیکشن ہمارا، وزارت عظمیٰ میرا حق ہے۔ عمران خان۔ دھاندلی ہو رہی ہے، عمران خان کھلی دھاندلی سے جیتنا چاہتے ہیں: شہباز شریف
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاںقبل ازیں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کو 22 سال سے انہی انتخابات کا انتظار تھا۔ ایسی باتیں کوئی اتنے اعتماد کے ساتھ کیسے کر سکتا ہے۔ عمران خان ہو سکتا ہے ایسے بیانات حد سے زیادہ خوداعتمادی کا شکار ہو کر دیتے ہوں مگر یہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے عمران خان کو کسی بھی طرح حکومت میں لانے کے تحفظات اور خدشات کا باعث بن رہے ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی میں دیگر پارٹیوں کے الیکٹ ایبل کا شامل ہونا اور مسلم لیگ ن کے کئی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے پر مجبور کرنا بھی ایسے ہی تحفظات کی بنیاد بن رہا ہے۔ انتخابات میں تحریک انصاف کو آسانی فراہم کرنے کی بات شہباز شریف کے علاوہ بلاول، زرداری، فضل الرحمن، محمود اچکزئی اور اسفند یار ولی بھی کر رہے ہیں۔ ایسے سیاستدانوں کے خدشات ہر صورت دور کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری صورت میں انتخابی نتائج مشکوک اور متنازعہ ہو سکتے ہیں جو کسی صورت بھی جمہوریت، ملک اور قوم کے مفادمیں نہیں ہونگے۔ نگران حکومت اور الیکشن کمشن تمام پارٹیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کرے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024