عوام 25جولائی کو نواز شریف کی بریت کا فیصلہ کرینگے، انجم عقیل خان
اسلام آباد(نا مہ نگار)حلقہ این اے 54سے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) 25جولائی کو اپنی خدمت کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی،اسلام آباد عوام ہم پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ،وہ ترقی کے تسلسل کے شیر کو ہی ووٹ دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈ پڑیاں بیکڑ فتح بخش،آئی ٹین،شاہ اللہ دتہ اور جی ٹین میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کارنر میٹنگز سے چوہدری واجد ایوب،،ذیشان علی نقوی،سید اقدس علی شاہ،ذکی شاہ،ملک نور،ملک ستگیر،ملک ملتان،ملک رحمان ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر بیکڑ فتح بخش میں ملک رحمان تاج کی رہائش گاہ پر ،ملک زاہد ،ملک اجمل ،ملک جاوید اور اہل علاقہ نے انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کیا،جبکہ دوسری کارنر میٹنگز میں تو صیف چوہان،عبدالرحمان،موسیٰ کلیم خان،ملک شاہد چونترہ،راجہ ملازم،راجہ شرافت،راجہ شفیق،راجہ امجد،بابا یاسین کھوکر،ملک کرم داد ،زاہد خان،شکیل خان،راجہ اعظم،راجہ یوسف،راجہ نزاکت،راجہ دلنواز،راجہ مسکین،ادریس اعوان،ملک حفیظ،راجہ عظمت،عادل شہزاد،خالد کھوکھر،غلام حسین ،ریاض بھٹی،عدنان شاہ،راجہ حنیف،راجہ جاوید،چوہدری منیر،چوہدری سفیر،اکرم اعوان،راجہ رضوان،ساجد علی زمان،چوہدری حکم داد،اعجاز عباسی،قاضی سجاول،نعیم خان ،مزمل،قاری احسان اللہ،علی اقدس شاہ اور راجہ شہزاد نے انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کیا۔اپنے خطاب میں انجم عقیل خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آئے نواز شریف نے قوم کے آرام کے لئے اپنے آرام کو قربان کر دیاعوام25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو بری ہونے کا فیصلہ کریں گے۔