ڈھوک سلیمان میں رقم کے لین دین پر ایک شخص کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شمس کالونی کے علاقے ڈھوک سلیمان میں رقم کے لین دین پر ایک شخص کو لاتوں مکوں سے تشدد کرکے قتل کردیا گیا پولیس کو نسرین بی بی نے بتایا کہ ملزمان محمد رمضان اور محمد توقیر نے مدعیہ کے شوہر غلام شبیر کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کرکے قتل کردیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔