بھاشا و مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے عملدرآمد کمیٹی 24 جولائی کو رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی
اسلام آباد (اے پی پی) دیامر بھاشا ڈیم و مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے عملدرآمد کمیٹی 24 جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ واپڈا ذرائع کے مطابق عملدرآمد کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں دیامر بھاشا اورمہمند ڈیم پر عملدرآمد کی مؤثر نگرانی کے لئے تفصیلی غور کیا۔ دونوں ڈیموں کے لئے پانچ مختلف ذیلی کمیٹیوں کی منظوری دی تھی۔ تمام ذیلی کمیٹیاں 20 جولائی کو اپنے اپنے امور کی بریفنگ دیں گی۔ 23 جولائی کو اپنی رپورٹس کو حتمی شکل دے کرمرکزی عملدرآمد کمیٹی کو پیش کردیں گے جس کے بعد دونوں منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔