صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہونگے ممنون حسین کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہوجائیگی
اسلام آباد (صباح نیوز) ملک میں صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، صدر ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ نئی اسمبلیوں کا حلف کے بعد پہلا کام صدارتی انتخاب ہوگا، آئین کے تحت صدارتی انتخابات 8 جولائی سے 8 اگست کے درمیان ہونا تھے، اسمبلیاں موجود نہ ہونے کے باعث صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگا، اسمبلیاں موجود نہ ہونے کی صورت میں عام انتخابات کے ایک ماہ کے اندر صدارتی انتخاب کرانا ہوتا ہے۔