پولنگ سٹیشنوں سے متعلق معلومات، الیکشن کمشن نے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا
اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمشن نے بڑے شہروں میں رائے دہندگان کے لئے اپنے پولنگ سٹیشنوں سے متعلق معلومات کے حصول کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ہے، الیکشن کمشن کے مطابق رائے دہندگان 8300 پراپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر پولنگ سٹیشنوں سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمشن کے حکام نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں شروع کی گئی ہے اس سہولت کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائے گا۔