چین نے بھارتی سرحد کے قریب خودکار آبزرویشن سٹیشن قائم کر دیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین نے بھارت کے ساتھ سرحد کے قریب موسم کا پتہ چلانے کے لئے ایک خودکار آبزرویشن سٹیشن قائم کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے چینی میڈیا کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ موسم کا مشاہدہ کرنے کے لئے قائم کئے گئے اس سٹیشن کا مقصد چینی فوج کے کسی امکانی آپریشن کے لئے موسم کا قبل ازوقت پتہ چلتا ہے۔ یہ سٹیشن اروناچل پردیش کے علاقہ میں قائم کیا گیا ہے۔ چین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ موسمیاتی سٹیشن ہوا کے دباؤ‘ درجہ حرارت‘ ہوا کی سمت اور ہوا میں رطوبت کا پتہ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جس علاقے میں یہ سٹیشن بنایا گیا ہے وہ اروناچل پردیش کے علاقہ میں ہے جہاں چین اور بھارت کے درمیان 1962 ء میں جنگ ہو چکا ہے جس میں چین نے بھارتی فوج کو شکست دے دی تھی۔