الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے، فواد چوہدری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف ماحول میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی آئینی فریضہ ہے،الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے،انتخابات میں شفافیت کے بارے میں بعض سیاسی و صحافتی حلقوں میں اٹھنے والی آوازوں کا تجزیہ کمیشن کی ذمہ داری ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے تنقیدی آوازوں کا جامع تجزیہ کرے ،الیکشن کمیشن قوم کو بتائے کہ انتخابات میں عدم شفافیت اور غیر منصفانہ ماحول کے دعویدار کس حد تک سچے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے،الیکشن کمیشن قوم کو بتائے کہ انتخابات میں عدم شفافیت اور غیر منصفانہ ماحول کے دعویدار کس حد تک سچے ہیں،نون لیگ سمیت کچھ جماعتیں انتخابات میں شکست کے واضح آثار دیکھ کر دھاندلی کا بیانیہ تراش رہی ہیں،یہ جماعتیں عوام کی جانب سے ممکنہ طور پر مسترد کئے جانے کو دھاندلی سے منسوب کرنے کیلئے متحرک ہیں،نون لیگ کیلئے مشکل ترین مرحلہ یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ میدان تیار ہے مگر ایمپائر اپنی مرضی کا دستیاب نہیں۔