سعودی عرب میں پرتشدد ویڈیو گیمز پر پابندی عائد
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں پرتشدد ویڈیو گیمز پر پابندی عائد کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 47 ویڈیو گیمز پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے گی۔ فیصلہ بلیو وہیل گیم سے 2 ہلاکوں کے بعد سامنے آیا ہے۔