چاروں صوبوں سے امیدوار کھڑے کرنا ملی مسلم لیگ کی پہلی کامیابی ہے:سیف اللہ خالد
لاہور( خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں سے امیدوار کھڑے کرنا ملی مسلم لیگ کی پہلی فتح ہے۔ ووٹ ایک امانت ہے ،جسے اہل افراد کو دیا جائے۔ہم الیکشن بھی جیتیں گے اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گے۔وطن عزیز کے دشمنوں سے دوستیاں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے۔عوام کے تعاون سے میدان سیاست میں ملی مسلم لیگ کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے125،اور صوبائی 167سے آنے والے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔