اسرائیل کو’’ صہیونی ریاست ‘‘ کا درجہ دینے کیلئے متنازعہ بل تیار: غزہ، زخمی فلسطینی شہید
غزہ (صباح نیوز+ آن لائن) غزہ پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا ہے۔ زخمی ہونے والا یہ تئیس سالہ ساری دبشکی فلسطینی بیت المقدس کے سینٹ جوزف ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ تیس مارچ کے بعد سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ان کے شرکاء کے خلاف اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے اب تک ایک سو چوالیس فلسطینی ہلاک شہید ہو چکے ہیں۔ ادھر اسرائیل کی پارلیمانی کمیٹی نے اسرائیل کو یہودیوں کیلئے باقاعدہ ’صیہونی ریاست‘ کا قانونی درجہ دینے کیلئے متنازعہ بل کو حتمی شکل دیدی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ بل کو جلد ہی قانونی درجہ حاصل ہو جائیگا۔ اسرائیلی عدالت نے چاقو سے حملے کا الزام لگا کر 14 سالہ حمزہ مائز کو 14 برس قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔ جیل میں 4 فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر دی۔ حماس ترجمان نے کہا اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کر دی، سنگین نتائج نکلیں گے