سجاد احمد عباسی کا سینکڑوں سیاسی کارکنان کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی نے ،تر نول ، جھنگی سیداں،بھارہ کہو، میرا جعفر ، جی ٹین ،ایف الیون ، میرا بیر ی اورجی سیون یو نین کونسل سے مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سینکڑوں کارکنان اور عہدیداران کی اپنے خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اور این اے 53,54 سے متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوارمیاں محمد اسلم کی حمایت کا خیر مقدم کر تے ہو ئے انھیں قافلہ راہ حق کا حصہ بننے پر مبارکباد دی ہے ،انھوں نے کہا سینکڑوںسیاسی کارکنان کی جماعت اسلامی میں شمولیت اس بات کا اظہار ہے کہ لوگ فرسودہ نظام اور آمودہ چہروں سے تنگ آچکے ہیں اور اسلام آباد میں حقیقی قیادت کومنتخب دیکھنا چاہتے ہیں 25جولائی کا سورج اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کی کامیابی کی نوید لے کر نکلے گا اور اسلام آباد میں ایک بار پھر تعمیر و ترقی کا سفر شروع کیا جا ئے گا ۔