ریاض: پاکستانی سکیورٹی گارڈ کے قتل اور منشیات فروشی کے جرم میں 7 افراد کے سر قلم
ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے اور منشیات فروشی کے جرم میں 3 سعودی، چاڈ کے 3 شہریوں اور ایک لبنانی کا سر قلم کر دیا گیا ۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ سعودی شہریوں اور افریقی ملک چاڈ سے تعلق رکھنے والے 3 افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے گودام میں ڈکیتی کے پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو مار ڈالا اور ان کے موبائل فون کو زبردستی اٹھایا خیال رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال اب تک 73 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کی جا چکی ہے۔ ایک سعودی شہری کو قتل اور لبنانی کو منشیات فروشی کے الزام میں سزائے موت دی گئی تھی۔