کرپشن کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کی کامیابی یقینی بنائی جائے، غضنفر مہدی
اسلام آباد(خبر نگار)ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی یقینی بنائی جائے۔انہوںنے یہ بات جی سیون میں میلاد کمیٹی کی طرف عمران خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں دئیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لئے کروڑوں روپے کی ضرورت ہے اس لئے گزشتہ 50سال سے پڑھا لکھا دانشور طبقہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا کیونکہ انکے پاس مالی وسائل دستیاب نہیں ہیں۔ ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ عمران خان نے غریب اور امیر کے درمیان فرق ختم کرنے اور کرپشن کے خاتمے کو اپنے انتخابی منشور کی بنیاد قرار دیا انہوں نے کہا عوام سرمایہ دارانہ اور جاگیرادرانہ نظام سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی کے لئے وہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ڈاکٹر مہدی نے کہا کہ حلقہ53سے عمران خان بھاری اکثریت سے کاماب ہونگے۔ استقبالیے میں اسلام آباد میں مقیم سندھی ،سرائیکی،بلوچی، پختون، کشمیری، گلگت و بلتستان کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔