آذربائیجان کا آرمینیا کی فوج کی جانب سے اپنے شہری کے قتل پر احتجاج
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں آذربائیجان کے سفارت خانہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز میں آرمینیا کی فوج کی طرف سے آذربائیجان کے شہری حسن حندف کے قتل پر احتجاج کیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آذری شہری اپنے عزیزوں کی قبر پر گیا تھا یہ علاقہ آذربائیجان کا ہے جبکہ اس پر آرمینیا کی فوج نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ آذربائیجان کے دوسرے شہری کو جو اس علاقہ کلبراج میں موجود تھا گرفتار کرکے اسے 22 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔مذکورہ علاقے پر آرمینیا کی فوج نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔