اسلامی نظریاتی کونسل اپنی حیثیت منوانے میں کامیاب نہیں ہوسکی‘ فضیل عیاض قاسمی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہونے کے باوجود اپنی اہمیت اور حیثیت منوانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ میری کوشش ہے کہ پاکستان کے آئین میں غیر شرعی شقیں اور ضابطہ نکالنے اور امت کو جدید دور کے مسائل کے حل میں اہل سنت والجماعت کے علماء اکرام کی مشاورت سے مؤثر کردار ادا کروں۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور وائی موہڑہ شریف ڈاکٹر شہزاد فضیل عیاض قاسمی نے اپنی قیام گاہ پر علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل نہیں کرتی اور اسی وجہ سے معاشرے میں مختلف سماجی امور اور شرعی و فقہی مسائل پر اختلاف موجود ہیں۔ کونسل پر مکتبہ فکر کے علماء پر مشتمل ہے اور کسی معاملے پر یہاں کی متفقہ رائے کو بروقت آئینی تحفظ ملنے سے معاشرے میں مسلکی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملے گا۔ اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے علماء نے صاحبزادہ صاحب کی کوشش کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے علماء سے مشاورت سے اپنا آئینی کردار ادا کرنے کا فیصلہ ک