پہلا ون ڈے: بنگلہ دیش اے نے سری لنکا اے کو ہرا دیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش اے نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا اے کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد 2رنز سے ہرا دیا۔ سہلٹ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اووروں میں 7وکٹوں پر 280رنز بنائے۔ میزان الرحمان67‘ فضل محمد59‘ عارف الحق47 اور کپتان محمد مٹھن نے 44سکور کیا۔ جواب میں سری لنکا اے مقررہ 50اووروں میں 278 پر آئوٹ ہو گئی۔ داسون شناکا نے 78رنز بنائے۔ بنگلہ دیش اے کے شرف الاسلام3 اور عارف الحق نے 2وکٹیں حاصل کیں۔