موٹروے پولیس نے راولپنڈی سے چوری شدہ گاڑی ایم ون پر برآمد کر لی
اسلام آباد(خبر نگار)موٹروے پولیس نے راولپنڈی سے چوری شدہ گاڑی موٹر وے ( ایم ون) پر برآمد کر لی،تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبری LED 2087جوکہ تھانہ نیو ٹاون راولپنڈی کی حدود سے چوری ہوئی تھی 15 اور 16 کی درمیانی شب موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ مذکورہ گاڑی ایم ون سے گزر رہی ہے اطلاع پاتے ہی ڈیوٹی پر موجود افسران انسپیکٹر رضا اور انسپکٹر فدا نے گاڑی کی تلاش شروع کر دی کوشش کے بعد گاڑی تلاش کرکے اس کا پیچھا کیا گیا اس پر ملزمان کی جانب سے موٹروے پولیس پر فائرنگ کردی گئی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان گاڑی چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے چوری شدہ گاڑی موٹروے پولیس نے قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس سٹیشن چمکنی پشاور کے حوالے کردی۔