بھارتی اداکارہ ریٹا بہادری انتقال کرگئیں
ملتان(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ ریٹا بہادری طویل علالت کے بعد 62 سال کی عمر میں ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔وہ طویل عرصے سے گردے سے متعلق امراض سے لڑ رہی تھیں۔معروف اداکارہ نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں دونوں میں ہی اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا۔وہ گزشتہ کئی سالوں سے فلموں اور ڈراموں میں دادی اور نانی کے کردار ادا کررہی تھیں۔