عوام شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں، فضل الرحمان
کراچی (اسٹاف رپو رٹر)نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے صوبے میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کردیاہے، انہوں نے منگل کو نارائن جگن ناتھ ویدیا ہائی(این جے وی) اسکول کراچی میں نیم کا پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر خیر محمد جونیجو، سیکریٹری جنگلات سہیل اکبر شاہ ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پورے سندھ کی عوام کو چاہیے کہ اس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اورپورے صوبے سمیت اہلیان کراچی کو ہدایت بھی کی ہے کہ عوام الناس شہر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔انھوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ اور فروغ کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو زیادہ سے زیادہ مربوط کردار ادا کرنا ہوگا۔