مزاحیہ اداکار تنویر خان انتقال کرگئے
کراچی(کلچرل رپورٹر) معروف مزاحیہ اداکار اور کمپیئر تنویر خان کراچی میں انتقال کرگئے‘ ان کی عمر60 سال تھی وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ انہوں نے کراچی کے مختلف اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے ڈراموں کے علاوہ کمپیئرنگ بھی کی۔ تنویر خان کا شمار سینئر مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے بیوہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑا ہے۔ تنویر خان سولو کامیڈی کے ماسٹر تھے۔ ان کی نماز جنازہ مسجد فاروق اعظم فیڈرل بی ایریا بلاک7 میں ادا کی گئی۔