اسٹریٹ لائٹس کی ضرورت
اسٹریٹ لائٹس رات کے وقت پیدل اورسوارلوگوں کوراستہ دیکھنے میں مدددیتی ہیں ،مگرشہرقائدمیں بیشتراہم شاہراہوں پراسٹریٹ لائٹس خراب ہیں اسٹریٹ کرائمزبھی زیادہ تراندھیری سڑکوں پرپیش آتے ہیں ،ایسے علاقے ،سڑکیں اورگلیاں جہاں پرلائٹس نہیں ہمیں ان کوچورڈاکواپنامسکن بنالیتے ہیں،اورآتے جاتے شہریوں کولوٹتے ہیں،میری حکام بالاسے التماس ہے کہ ان علاقوں میں جہاں پراسٹریٹ لائٹس نہیں ہیں ،وہاں پرلائٹس نصب ،اورجہاں پرخراب ہیں ان کی مرمت کی جائے تاکہ عوام کو آمدو رفت میں سہولیت میسرہو اورلوگ چورڈاکوں کے ساتھ ساتھ حادثات سے بھی محفوظ رہ سکیں۔(ساحراحمدجمالی۔کراچی)