جانتے ہیں ایران دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔جوہری معاملہ پر معاہدہ کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا سمجھوتے کے ذریعے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے دور کر دیا گیا ہے۔ عالمی برادری کے پاس اس معاہدے کا کوئی اور متبادل آپشن نہیں تھا۔ ہمارے خلیجی اتحادی اس معاہدے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ برطانیہ اور عالمی برادری اتحادیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم خلیجی ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حامی ہیں۔ ہمارا پہلا قدم ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا تھا.ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے معاہدے سے روگردانی کی تو اس کیخلاف فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے